نجی کمپنی کی سینی ٹیشن ٹھیکہ میں رضاکارانہ کمی

July 24, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ سینٹی ٹیشن کی جانب سے اسلام آ باد کی صفائی کیلئے مشینری کی ہائرنگ کے ٹھیکہ کی بولی میں چھ کروڑ روپے کی کمی ٹھیکیدار نے رضا کا را نہ طور پر کی ۔ سی ڈی اے کے ذ رائع نے بتایا کہ جوائنٹ وینچر کی آفر سب سے کم تھی جو 53کروڑ66لاکھ روپے تھی تاہم جوائنٹ وینچر کی جانب سے ڈائریکٹر سینی ٹیشن سی ڈی اے کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے این آئی ٹی سے 28فیصد زیادہ آفر دی تھی ۔ ہم نے اسلام آ باد کے شہر یوں کے وسیع تر مفاد میں اس پر نظر ثانی کی ہے اور اسے کم کرکےاین آئی ٹی سے 15فیصد زیادہ کر دیا ہے۔سی ڈی اے اتھارٹی نے یہ پیش کش قبول کرلی ۔ اب سی ڈی اے نجی کمپنی کو 53کروڑ66لاکھ روپے کی بجائے 47کروڑ67لاکھ روپے ادا کرے گا۔