متھرا ،ٹیلی فون ایکسچینج سے ہزاروں مالیت کا سامان چوری

July 24, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے متھر ا میں نامعلوم چوروں نے ٹیلی فون ایکسچینج سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ۔چغرمٹی میں واقع ٹیلی فون ایکسچینج کے سیکورٹی گارڈ ریاض ولد اعظم نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ کسی کام کی غرض سے باہر گیاتھا واپس آیاتو معلوم ہوا کہ اس کی غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے ایکسچینج سے ہزارو ںروپے مالیت کی بیٹری اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے پولیس نے انکوائری کے بعد نگار ولد ذاکر اللہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا ۔