ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست

July 24, 2021


ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا۔

ٹوکیو اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل چین کی ینگ کیان نے اپنے نام کیا ، انہوں نے یہ میڈل خواتین شوٹنگ میں حاصل کیا۔

ینگ کیان نےخواتین کے10میٹر ایئر رائفل میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا، چاندی کا تمغہ روس کی اینستاسیا گیلاشینا نے جیتا، کانسی کا تمغہ سوئٹزرلینڈ کی نینا کرسٹین کے نام رہا۔