ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے ڈائریکٹر کینٹارو کوبایاشی کو افتتاحی تقریب سے محض ایک روز قبل عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
برطرفی کی وجہ کینٹارو کوبایاشی کا ہولوکاسٹ سے متعلق ایک بیان ہے جو انہوں نے 1998 میں اپنے ایک کامیڈی شو کے دوران دیا تھا۔
ٹوکیو اولمپکس کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کینٹارو کوبایاشی کی اچانک برطرفی کا اعلان کیا گیا۔
کوبایاشی جاپان کے معروف کامیڈین ہیں اور سن 1998میں انہوں نے اپنے ایک کامیڈی شو کے دوران ہولوکاسٹ پر ایک طنز کیا تھا۔
کوبایاشی نے اپنے ماضی میں دیے گئے متنازع بیان پر معذرت بھی کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں کامیڈی شو کے دوران میری جانب سے کہا گیا فقرہ انتہائی غیر مناسب تھا۔