دنیا کا سب سے بڑا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی

July 24, 2021

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی پیش کر دیا ہے جو ایک ہزار انچ یعنی 83 فٹ سے بھی زیادہ چوڑا ہے۔

مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی کوپہلی بار 2018 میں لاس ویگاس کے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا گیا تھا ۔

اس ٹیکنالوجی میں کئی مائیکرو ایل ای ڈیز کو انتہائی مہارت سے اس طرح آپس میں جوڑا جاتا ہے کہ وہ مل کر ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین میں تبدیل ہوجاتی ہیں، جس سے یہ ایک ہزار انچ کا ٹی وی بھی بن گیا۔