سندھ کی تمام یونیورسٹیز 31 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

July 24, 2021

سندھ کی تمام نجی اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز رواں ماہ31جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر یونیورسٹیز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی: جامعات بند کرنے کا نوٹیفیکشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہو گا۔