آدھا مربع کلومیٹر والے ویٹیکن کی دنیا بھر میں 5 ہزار جائیدادیں

July 24, 2021

دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک اور رقبے کے لحاظ سے آدھے مربع کلومیٹر کے ویٹیکن کی دنیا بھر میں 5 ہزار جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ ویٹیکن کی اتنی گہری معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔

اس حوالے سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ویٹیکن کی مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد جائیدادیں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں اس کی 4051 جائیدادیں ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں جائیدادوں کی تعداد 1120 ہے۔

اس میں واضح کیا گیا کہ یہ جائیدادیں ویٹیکن کے دنیا بھر میں موجود سفارتخانوں سے علیحدہ ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اٹلی میں موجود اس کی جائیداوں میں 14 فیصد کو مارکیٹ ریٹ پر کرائے پر دیا گیا ہے اور اس کی 40 فیصد جائیدادیں انسٹیٹیوشنل عمارتیں ہیں جن میں اسکول اور اسپتال وغیرہ ہیں جبکہ دیگر جائیدادیں چرچ میں کام کرنے والوں کو کم کرائے پر دی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ویٹیکن نے 2014 میں لندن کے ساؤتھ کینسنگٹن میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خریدی گئی تھی جس میں اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔