تاجر ایکشن کمیٹی کا سندھ حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم

July 24, 2021

کراچی کی تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے لیے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔

تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گذارشات لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کریں گے۔

جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مشاورت کے بغیر فیصلے کرتی ہے، کہتے آرہے ہیں کہ فیصلوں میں ہمیں شامل رکھیں۔