• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسی نیشن پر توجہ دے، تاجروں کا مشورہ


آل کراچی تاجر الائنس نے سندھ حکومت کو لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسی نیشن پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

اتحاد کے سربراہ خواجہ جمال سیٹھی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے صوبائی حکومت کومشورہ دیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے بجائے کورونا ویکسی نیشن پر توجہ دے۔

جمال سیٹھی نے مزید کہا کہ کورونا کو مکمل قابو کرنے کے لیے حکومت 24 گھنٹے کاروبارکی اجازت دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رکھنا چاہتی ہےتو باقی 5 دن تاجروں کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔

آل کراچی تاجر الائنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک دن کی کاروبار کی بندش سے ملکی معیشت کو 4 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوتا ہے۔

تازہ ترین