جیکب آباد: ٹھیکیدار نے نالے کی صفائی کیلئے روڈ پر گڑھے بنا دیئے

July 25, 2021

جیکب آباد(نامہ نگار)، مختلف علاقوں میں آر سی سی ٹھیکیداروں کی جانب سے نالیوں کی تعمیر کے ناقص کام کی شکایات ملی ہیں اے ڈی سی کالونی میں تو ٹھیکیدار کا نیا کارنامہ سامنے آیا ہے،سیوریج نالے کی صفائی کے لئے ٹھیکیدا ر نے بنے مین ہولز سے گند نکالنے کے بجائے ایک کروڑ سے زائد کی لاگت سے تعمیر کئے گئے روڈ کو جگہ جگہ سے اکھاڑ کر گڑھے بنا دئے ہیں جو صفائی کے بعد بند بھی نہیں کئے گئے جس کے باعث علاقہ مکین پریشان ہیں روڈ پر کھلے گڑھوں سے حادثات معمول بن گئے ہیں آئے دن بچے گڑھوں میں کر گر زخمی ہو رہے ہیں،گاڑیوں کی آمدورفت بھی مشکل ہو گئی ہے علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ،محکمہ ترقی و منصوبہ بندی،ایم ایس ڈی پی اور ایم این اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرکے روڈ کی مرمت کو کھلے مین ہول اچھے طریقے سے بند کئے جائیں تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی دقت نہ ہو اور حادثات بھی نہ ہوں۔