مجھ پر الیکشن کمیشن کی پابندی زیادتی، علی امین گنڈا پور

July 25, 2021

اسلام آباد(خبرایجنسی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیرکی جانب سے مجھ پر پابندی لگانا زیادتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپورنے کہا کہ مریم نواز نے جلسے میں چیف سیکریٹری کو دھمکی دی،مریم نے کشمیر کا سودا کرنے کا الزام لگایا اس کا نوٹس نہیں، میرے لیڈر پر بات کی گئی تو میرا رد عمل آئے گا۔