بار ایسوسی ایشن ملتان کے آئندہ سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری

July 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے آئندہ سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری رہی۔ گزشتہ روز عدالتی مقدمات کی کم تعداد میں سماعت ہونے کی وجہ سے امیدوار اپنے حامی وکلاء کے ہمراہ چیمبرز میں موجود رہے اور کارنر میٹنگز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد عید کے تیسرے روز اور گزشتہ روز کم مقدمات سماعت کے لئے مقرر تھے جس کے باعث وکلاء مقدمات کی سماعت کے بعد شام تک اپنے چیمبرز میں بیٹھے رہے اور سپورٹرز کے ساتھ الیکشن معاملات سے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔