لاہور: دھرم پورہ میں 15 سالہ لڑکی کی پراسرار موت

July 25, 2021

لاہور کے علاقے دھرم پورہ چوبچہ پھاٹک کے نزدیک لگی جھگیوں میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی کی پراسرار موت سامنے آئی ہے۔

لڑکی کی والدہ کے مطابق اس کی15 سالہ بیٹی چاند رات کو غائب ہوئی اورڈھونڈنے پر بھی نہ ملی۔

والدہ نے مزید کہا کہ ہفتے کی صبح اس کی بیٹی دھرم پورہ سڑک پر نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹی کو اسی حالت میں اسپتال لے گئے، جہاں وہ دم توڑ گئی، ڈاکٹر وں نے تاحال لڑکی کی موت کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کو شک ہے کہ اُس کے ساتھ زیاتی کی گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔