دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل

July 26, 2021

دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل نے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔

یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے، اسے کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل بھی ہے جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔

اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب ہے جس میں دو افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔