مظفرگڑھ: ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط

July 26, 2021

مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا گیا۔

اس حوالے سے اسپتال کے ایم ایس نے تمام شعبوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سرٹیفیکیٹ کے بغیر کوئی او پی ڈی میں بھی داخل نہیں ہوگا۔

اس میں کہا گیا کہ ویکسینیشن کروائے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں دیے جائیں گے۔