این ٹی ڈی سی، پیپکو کے لئے 5 ارب 86 کروڑ 22 لاکھ روپے جاری

July 27, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں این ٹی ڈی سی ،پیپکو کے لئے مجموعی طور پر اب تک 5ارب 86کروڑ 22لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس شعبےکے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 40ارب 17کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔