آزاد کشمیر: 4 پولنگ اسٹیشنز پر 29 جولائی کو دوبارہ الیکشن ہوگا

July 27, 2021


الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 29 جولائی کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 25 جولائی کو الیکشن کے دن 2 پولنگ اسٹیشنز میں جھگڑے کے بعد پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔

ذرائع کے مطابق باغ میں دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ نہیں ہوئی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 300 ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔