طلباء کوجاری کردہ خدمت کارڈز کیلئےآسان سوفٹ وئیر تیارکرنیکا حکم

July 28, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حکومت پنجاب کی طرف سے طالبعلموں کو جاری کیے گئے خدمت کارڈز کی سہولت سےبھرپور فائدہ اٹھانے کے لیےپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی ،محکمہ سکول ایجوکیشن اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی لاہور کو باہمی تعاون سے جدید خطوط پر مینجمنٹ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے ایک آسان سافٹ ویئر تیار کیا جائے گا ۔اس مقصد کے لیے محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نےچیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کوطلب کیااور تینوں افسران سے اس سلسلے میں تفصیلات مانگی گئیں۔طلبی کا مقصد ضلع بھکرکےگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 199کی طالبہ لبنی حبیب اوراسی طرح کی محتسب آفس کو دیگر موصول شدہ درخواستوں کو جانچناتھا جس میں طالبہ نے شکایت کی تھی کہ اسے خدمت کارڈ کا اجراء اور وظیفے کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔اس کے علاوہ طالبعلموں اور والدین کو بچوں کےکوائف کی تصدیق ،غلط کوائف والی درخواستوں پر مختلف محکموں کی طرف سے بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں وقت کے ضیاع اور رقم حاصل کرنے میں بے انتہا دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محتسب پنجاب نے تینوں محکموں کو باہمی تعاون سے PITBکوجدیدترین مینجمنٹ سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دیا ۔