امتحان میں نقل کرنیوالے 3 اور ایک جعلی امیدوار کیخلاف مقدمات درج

July 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر سالانہ امتحان میں 3امیدوار نقل کرتے اور ایک جعلی امیدوار پکڑا گیا،مقدمات درج۔بورڈ حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول جلالپور پیروالا کے سنٹر میں امیدوار صابر حسین رول نمبر509278،شاہ زیب رولنمبر509282اور گورنمنٹ ڈگری کالج ٹبہ سلطان پور (میلسی) کے سنٹر میں امیدوار محمد ارسلان رولنمبر 506206 بیالوجی کے پرچہ میں نقل پر جبکہ گورنمنٹ لیبارٹری ماڈل ہائر سیکنڈری سکول بوسن روڈ ملتان کے سنٹر میں امیدوار عزران خان رولنمبر 592436 کی جگہ جعلی امیدوار ریاضی کاپرچہ حل کرتے پکڑا گیا۔