بھارت میں ایک بندر شراب کی دکان میں داخل ہو کر شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مادہ بندر شراب کی دکان میں داخل ہوئی اور کچھ دیر وہاں گھومنے کے بعد شراب کی ایک سیل بوتل مہارت سے کھول کر پی گئی۔
وائرل ویڈیو میں بندر کو دکان میں رکھے ڈبوں پر مدہوش حالت میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریسکیو اداروں کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار دکان پہنچے، بندر کو تحویل میں لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔