غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے کے الزام میں تین افراد پر مقدمہ

July 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے شہریوں سے پیسے وصول کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔لوکل گورنمنٹ کے آفیسر منیراحمد نے پولیس گلگشت کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بوسن روڑ نجی پلازہ میں ملزمان وقار، رضوان، وحید نے ناجائز طور پر پارکنگ سٹینڈ قائم کیاہواتھا اور شہریوں سے ناجائز طریقے سے پیسے وصول کررہے تھے۔