صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

July 28, 2021


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کرنے والی ہردلعزیز اداکارہ صنم بلوچ کی ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نامور پیج کی جانب سے صنم بلوچ کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ٹک ٹاک ویڈیو میں صنم بلوچ سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ بھارتی گانے پر اداکاری کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنارہی ہیں۔

ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صارفین سے پوچھا گیا کہ ’ٓآپ اسکرین پر صنم بلوچ کو یاد کررہے ہیں؟‘

صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ وہ اسکرین پر صنم بلوچ کی واپسی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا۔