• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم بلوچ کے انسٹا اکاؤنٹ پر چھوٹی بہن کا قبضہ

معروف اداکارہ و میزبان صنم بلوچ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کی  چھوٹی بہن نے قبضہ کرلیا۔

حال ہی میں صنم بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چھوٹی بہن کی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ بھی اپنی بڑی بہن کی طرح بےحد حسین لگ رہی ہیں۔


صنم بلوچ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری چھوٹی بہن غنوا بلوچ سے ملیے، جس نے میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی چھوٹی بہن کی شکایت نہیں کررہی  کیونکہ وہ مجھے میرے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات سے آگاہ رکھتی ہے۔‘

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’شاید! چھوٹی بہن ہونے کا فائدہ ہے؟‘

صنم بلوچ نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنی بہن کے لیے ہوں اور وہ ہمیشہ میرے لیے ہے۔‘

اداکارہ نے 15 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

اداکار و میزبان عبداللّہ فرحت اللّہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا۔

تازہ ترین