شادی ہوئی تو میں بہت گھبرا گیا تھا، ہمایوں سعید

July 28, 2021

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بہت گھبرا گئے تھے اس لیے اب کافی سنجیدہ ہو گئے ہیں۔

ہمایوں سعید کا ایک دلچسپ کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے بچپن، لڑکپن اور شادی کے بعد زندگی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید ایک ٹاک شو میں موجود ہیں اور اُن کے ساتھ اُن کے دیگر ساتھی اداکار بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس دوران اداکار ہمایوں سعید کا بتانا ہے کہ وہ اپنے بچپن میںبہت معصوم اور سیدھے ہوا کرتے تھے۔


ہمایوں سعید نے کہا کہ ’جب وہ 14 ، 15 سال کے ہوئے تو بہت شیطانیاں سیکھ گئے تھے اور شرارتی ہو گئے تھے، مگر جب اُن کی شادی ہوئی تو وہ بہت گھبرا گئے تھے اور شادی کے بعد کافی سیدھے ہو گئے ہیں۔‘