ہمایوں سعید کیلئے سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

July 27, 2021

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید نےاداکار کی سالگرہ کے موقع پر انہیں محبت بھرے پیغام کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔

ثمینہ ہمایوں سعید نےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر و اداکار ہمایوں سعیدکی ایک تصویر شیئر کی۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر روز میں آپ سے ملنے اور آپ کے ساتھ اس زندگی کو گزارنے کے لیے شکرگزار ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری زندگی کا ہیرو بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کی محبت ، مہربانی اور صبر کا شکریہ, آپ کی عاجزی اور مثبت سوچ مجھے اور آپ کے آس پاس کے ہر شخص کو ناقابل یقین قوت بخشتی ہے۔‘

ثمینہ ہمایوں نے ہمایوں سعید کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو آنے والی لاتعداد سالگرہ منانے کا موقع ملے، ہم ہر دن ایک دوسرے کی خوشیوں کو منانے کی وجہ تلاش کرتے رہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کو لازوال رحمتیں عطا فرمائے۔ میں آپ سے بے پناہ محبت کرتی ہوں! سالگرہ مبارک ہو۔‘