عزاداری کے تمام پروگرام عقیدت کے ساتھ جاری رہیں گے، کانفرنس

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس میں متفقہ طور پر اس موقف کی حمایت کی گئی کہ سندھ سمیت پورے ملک میں عزاداری کے تمام پروگرام روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہیں گے، کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمد قلندری اور دیگر نے خطاب کیا ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل ملت جعفریہ 18ذوالحج تا24ذوالحج ہفتہ ولایت منائے گی۔