سوات، 700 روپے فی لیٹر پٹرول فروخت کرنیوالا پٹرول پمپ اہلکار گرفتار

July 29, 2021

سوات (نمائندہ جنگ)تحصیل بحرین کے علاقے چم گھڑئی میں 700روپے فی لیٹر پٹرول فروخت کرنے والےپٹرول پمپ اہلکارکو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پٹرول پمپ کا ملازم فی لیٹر پٹرول سات روپے میں فروخت کررہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے نوٹس لیا۔اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان کی ہدایت پر بحرین پولیس نے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔