ڈاکٹر عشرت حسین کے وزیراعظم آفس میں بااثر شخصیت کے ساتھ اختلافات، کارکردگی بہتر بنانے کا پیغام

July 29, 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کے وزیراعظم آفس میں ایک با اثر شخصیت کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔ ذ رائع کے مطابق وزیراعظم حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں۔ وزیراعظم آفس نے ڈاکٹر عشرت کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے پیغام بھیجا ہے۔ذ رائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین اس صورتحال سے دلبرداشتہ ہیں۔