وفاقی مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بہن بھائی کو موت کے منہ سے نکال لیا

July 29, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سیکٹر ای الیون میں علا قہ کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک بہن بھائی کو موت کے منہ سے نکال لیا مگر بد قسمتی سے تین بچوں کی ماں سیلابی پانی سے بازیابی کے باوجود نہ بچ سکی ، مصطفیٰ نامی بچہ تو پہلے ہی پانی کے غوطوں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا تاہم علا قے کے لوگوں کی کوششوں سے عبداللہ اور عنایا کو گہرے پانی سے نکال لیا گیا ۔علا قے کے لوگوں کا کہناہےکہ رسیکیو اداروںکے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ آلات کی بھی کمی نظر آئی ۔