افغانستان میں شہری آبادیوں پر بھارت کی بمباری قابل مذمت ہے ،جمعیت نظریاتی

July 29, 2021

اکوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہےکہ شنید میں آرہا ہے کہ بھارتی طیارے طالبان کے مفتوحہ علاقوں میں نہتے عوام پر بمباری کررہے ہیں جوہرلحاظ سے قابل مذمت ہے۔ مجاہدین ومسلمان شہادتوں سے گھبرانے والے ہیں نہ ڈرنے والے ہیں شہادت کی تمناء نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم نے خودکی یہ خواہش وتمناء انبیاء علیہ سلام اور صحابہ کرام کی وراثت اورہرمسلمان کی آرزواللہ پاک کے نیک بندوں کیلئے انعام ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت نظریاتی کے مختلف اضلاع کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے بمباری کی دھمکی اورمختلف علاقوں میں امریکی وبھارتی بمباری کی مذمت کرتے ہوتے کہاکہ یہ قطرمعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔مجاہدین کو شہادتوں سے ڈرانا امریکہ کی احمقانہ سوچ ہے۔ مجاہدین ہی اللہ کی راہ میں جہادکرنیوالےہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے مقدس خون کی برکت ہے کہ مجاہدین نے دنیاکی نام نہادسپرقوت امریکہ کوشکست سے دوچار کردیا۔