خاتون نے عمارت سے گرنے والے شیرخوار کو بچالیا

July 29, 2021

روس میں دادی نے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گرنے والے چھوٹے بچے کی جان بچالی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

64 سالہ سویتلانا سرانوفا سپر مارکیٹ سے گھر جارہی تھیں جب انہوں نے بچے کو اس وقت کیچ کرلیا جب وہ اپنے والدین کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر گیا تھا۔

بچہ اپنی ماں کے ساتھ کھیل رہا تھا لیکن وہ اچانک ہی کھڑکی کی جانب چلا گیا اس کی میں اسے تنہا چھوڑ کر فیڈر بنانے کے لیے چلی گئی تھی۔

دادی کا بچے کو بچانے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔