ایران سے بجلی کی فراہمی معمول پر لانے کی درخواست کی ہے: حماد اظہر

July 29, 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہایران سے بجلی کی فراہمی معمول پر لانے کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ایران میں بجلی کے شارٹ فال کے باعث گوادر تربت اور مکران ریجن میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ یہ علاقے نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں، ان علاقوں کے لیے بجلی ایران سے درآمد کی جاتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ معاملہ ایران کے ساتھ اٹھایا ہے جبکہ ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کا کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلی لائن کا یہ منصوبہ انشاءاللّہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا۔