شمالی وزیرستان: باراتیوں کی وین کھائی میں جاگری، دولہا جاں بحق

July 29, 2021

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں باراتیوں کی وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رزمک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 26 افراد زخمی ہوئے جبکہ دولہا جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔