کراچی، سی ویو پر پھنسےجہاز سے تیل نکالنے کا کام آج شام مکمل ہونے کا امکان

July 29, 2021

کراچی کے ساحل پر پھنسے ہینگ ٹونگ 77 جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام آج شام مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق ہینگ ٹونگ 77 جہاز سے تیل نکالنے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج شام مکمل ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔