جوبلی مارکیٹ، متبادل جگہ دیئے بغیر دکانوں کا انہدام ظلم ہے، حافظ نعیم

July 30, 2021

کراچی/ ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جوبلی مارکیٹ سمیت اس سے ملحق دیگر دکانوں کو مسمار کرنے، تاجروں کو گرفتار اور بے روزگار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کو متبادل جگہ فراہم کیے بغیر ان کی دکانوں کو گرانا ظلم ہے۔کورونا کی وباء کے باعث تاجروں کا پہلے ہی بھاری مالی نقصان ہو چکا،تاجروں سے کاروبار نہ چھینا جائے۔ حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔