میرا کوئی گروپ نہیں، مجھے ٹارگٹ کیا گیا، نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے، جہانگیر ترین

July 30, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرا کوئی گروپ نہیں ،نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہامیرے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا، نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے،میں پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ نے دو روز قبل ایک اجلاس میں وزیراعظم سے اس معاملے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرانے کافیصلہ کیا ، اراکین نے اس بات پراتفاق کیا کہ نذیرچوہان کی گرفتاری سے کچھ لوگ پارٹی کے معاملات بگاڑنا چاہتے ہیں

جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے، نذیر چوہان کی گرفتاری جیسے اقدامات سے پارٹی کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔