وزیراعظم کے کراچی، سندھ پیکیج کا کیا بنا کچھ علم نہیں، تجزیہ کار

July 30, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا تحریک انصاف پارٹی کے اندر موجود پارٹی سے مقابلہ کرپائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں جیت کے بعد ہواؤں میں ہے،اپوزیشن تتر بتر ہو گئی ہے ،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ موٹروے ریپ اور نور مقدم قتل جیسے کیس ہمارے معاشرے میں لاقانونیت کو ایکسپوژ کرتے ہیں۔