سونا فی تولہ 950 روپے مہنگا

July 30, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 950روپے فی تولہ کا اضافہ ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1799ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 1822ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 950روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار 500روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 815روپے کے اضافے سے 94ہزار 736روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1460 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔