سام سنگ مقامی شراکت دار کیساتھ مل کر پاکستان میں موبائل ڈیوائسز تیار کرنے پر آمادہ، رزاق داؤد

July 30, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مشیر امورتجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داود نے کہاہے کہ سام سنگ نے مقامی شراکت دارلکی موٹرکارپوریشن کے ساتھ مل کر بہت جلد پاکستان میں موبائل ڈیوائسز تیارکرنے پرآمادگی کااظہارکیاہے۔جمعرات کواپنے ٹویٹ میں عبدالرزاق دائودنے کہاہےمیڈیا کے بعض حصوں میں پاکستان میں سام سنگ کی جانب سے موبائل سازی کے یونٹ کے قیام سے متعلق ان سے غلط طورپرمنسوب ایک بیان سامنے آیا ہے،وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سام سنگ نے اپنا پہلے والا فیصلہ تبدیل کرلیاہے اور اب سام سنگ نے مقامی شراکت دارلکی موٹرکارپوریشن کے ساتھ مل کربہت جلد موبائل ڈیوائسز تیارکرنے پرآمادگی کااظہارکیاہے۔