میٹروپولیٹن نے 8سڑکوں پر ریڑھیوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی

July 30, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے کوئٹہ کی8 سڑکوں پر ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ایئرپورٹ روڈ ،شاہراہ اقبال، فاطمہ جناح روڈ، مسجد روڈ، سورج گنج بازار، جوائنٹ روڈ، سریاب روڈسے برمہ ہوٹل اور لیاقت بازارمیں ریڑھیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں ریڑھی ضبط کی جائے گی۔