آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئےشاپنگ بیگزشہریوں تک نہ پہنچنےکی وجہ سامنے آگئی

July 30, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی ٰکے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شاپنگ بیگ تقسیم کیے جانے تھے جو کہ شہریوں تک نہیں پہنچ سکے،شہریوں نے کمپنی انتظامیہ سے شکوہ بھی کیا مگرکمپنی ملازمین اور افسران نے مبینہ طورپرملی بھگت کر کے درجنوں شاپنگ بیگ دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں کے گھروں میں استعمال کے لیے تقسیم کر دئیے جس کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں،گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ ملازمین کو آپس میں شاپنگ بیگز کی بندر بانٹ کرتے دیکھا گیا،شہریوں میں بروقت شاپنگ بیگ تقسیم نا کیے جانے پر عید کے ایام میں رہائشی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دکھائی دئیے،شہریوں کی جانب سے ضلعی حکومت سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں کرپٹ ملازمین اور افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔