ٹیلر سوئفٹ انسٹاگرام پر چھاگئیں

July 30, 2021

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جنہوں نے حال ہی میں اپنا نیا میوزک ٹریک ’دی لیکس‘ ریلیز کیا ہے، ان کے انسٹا فالورز کی تعداد 170ملین ہوگئی ہے۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک ٹریک ’دی لیکس‘ کی ریلیز کے بعد ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 170ملین ہوگئی ہے۔

گلوکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ فوٹوز اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے نئے میوزک پروجیکٹس سے متعلق بھی اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ رکھتی ہیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اب تک اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 509 پوسٹس شیئر کی ہیں اور کسی بھی انسٹا صارف کو فالو نہیں کیا ہوا جبکہ انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد کے لحاظ سے گلوکارہ دُنیا کی مقبول ترین شخصیت میں 13ویں نمبر پر ہیں۔