میٹرک کے امتحان میں ہم نام دوطالبات کوایک رول نمبرجاری ،ایک پیپر نہ دے سکی

July 31, 2021

چوہنگ (نامہ نگار ) لاہور بورڈ کے عملہ نےایک رول نمبر پر دو سلپس جاری کر دیں اتفاق سے دونوں لڑکیوں کے نام اور ولدیت ایک ہی ہے سپرنٹندنٹ نے ایک طالبہ کا پیپر لے لیا اور دوسری کا نہ لیا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوہنگ کے A سینٹر میں میٹرک کے امتحانات میں دونوں طالبات کو رول نمبر 140044 کے تحت دو الگ الگ سلپس جاری کر دیں دونوں کے نام وجیہہ لیاقت دختر لیاقت علی ہے جس لڑکی کو پیپر نہیں دینے دیا گیا وہ زار و قطار روتی رہی ،امتحانی عملہ کے مطابق یہ بورڈ آفس کی غلطی ہے متاثرہ لڑکی کو بورڈ آفس سے رجوع کرنا چاہیے ۔