واساکے 97فیصدملازمین کی ویکسی نیشن ،100فیصدیقینی بنانے کی ہدایت

July 31, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)واسا لاہور کے97 فیصد سے زیادہ ملازمین کی ویکسی نیشن مکمل کروالی گئی،ایم ڈی واسا لاہور سید زاہد عزیز کے احکامات پرڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان نے واسا ملازمین کی ویکسینیشن مکمل کرانے کا ٹاسک پوراکیا ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان نے اعداد شمار جاری کر دئیے ۔ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان نےبتایا کہ ایم ڈی واسا لاہور سید زاہد عزیز کے احکامات پر تمام افسران اور عملہ ویکسینیشن کروا رہا ہے۔ واسا لاہور کے کل 6390 ملازمین میں سے 6017 کرونا ویکسینیشن لگوا چکے ہیں۔ واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں تعینات ملازمین اور افسران کی 100 فیصد ویکسینیشن مکمل۔حکومتی پالیسی کے مطابق بغیر ویکسینیشن آئندہ تنخواہ روک دی جائیگی۔