وزیراعظم کا ملائیشیا و انڈونیشیا کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے خلیجی ممالک کےخلاف حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔