عدالت کی ویڈیو بنانےوالا مشتبہ شخص پکڑا گیا

July 31, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد عدالتی سماعت سے پہلے پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو عدالت کی ویڈیو بناتے ہوئے پکڑ لیا جو عدالتی کمرے میں بیٹھا موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا تھا ،اہلکاروں کے پوچھنے پر اس نے اپنا تعلق پولیس سے بتایا اور کہا کہ وہ ذاتی کیس کی وجہ سے ڈیوٹی پر موجود ہے اور افسران کے پیش ہونے کی ویڈیو بنا رہا ہے تاہم اہلکاروں کے کہنے پر اس نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور اس کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔