ہماچل پردیش، بارشوں کے بعد خطرناک لینڈ سلائیڈنگ

July 31, 2021

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں کے بعد خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑ ریزہ ریزہ ہوگیا ۔

ہماچل پردیش کے گاؤں کوٹ روپی میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانے والی اہم شاہراہ کا100میٹر حصہ بھی منہدم ہوگیا۔

ہائی وے پر موجود دو بسیں اور متعدد گاڑیاں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان مسافروں کی ہے جو دو بسوں میں سوار تھے۔