جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

July 31, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن کی ورچوئل میٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، صدر جوبائیڈن کی ٹھوڑی پر میٹنگ کے دوران کوئی چیز 8 منٹ تک چپکی رہی جس سے وہ لاعلم رہے۔

ورچوئل میٹنگ کے دوران معاون نے صدر جوبائیڈن کو پرچی پر لکھ کردیا ’سر آپکی ٹھوڑی پر کچھ ہے‘

پرچی پڑھنے کے ساتھ ہی صدر جوبائیڈن نے ٹھوڑی صاف کی، اپنے ہاتھ دیکھے اور میٹنگ جاری رکھی۔