زیارت: نوجوان کی ہلاکت کیخلاف دھرنا مذاکرات کے بعد ختم

July 31, 2021

زیارت میں لیویز اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر جاری دھرنا ختم ہوگیا۔

مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق گاڑی کی چوری کے شبہے میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی پکڑا گیا۔

لیویز حکام نے واقعے کا مقدمہ لورالائی لیویز تھانے میں درج کرایا ہے۔