نظربند 3 ٹک ٹاکرز کی رہائی کیلئے بوڑھی والدہ کی ڈپٹی کمشنر سے درخواست

August 01, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نظربند 3 ٹک ٹاکرز کی بوڑھی والدہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ گئی، طارق، اصغر اور عارف کی نظر بندی ختم کرنے کی درخواست کی، 80سالہ حاجرہ کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی نظربندی کی وجہ سے گھر میں فاقے ہیں، بیٹے شادی بیاہ کے موقع پر ٹک ٹاک بنا لیتے تھے، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے 3 بھائیوں سمیت 4 ٹک ٹاکرز کو ایک مہینے کے لیے نظر بند کیا تھا۔ ٹک ٹاکرز کے اہل خانہ نے نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ ٹک ٹاکرز پر سنسنی خیز وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے۔